نئی دہلی،29/ستمبر(آایس او نیوز/ئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ باندی پور ریزرو سے گزر رہے قومی شاہراہ پر نو گھنٹے کے ٹریفک پابندیوں سے کیرالہ اور کرناٹک کے لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔گاندھی نے مرکز اور ریاستی حکومت سے کہا کہ ماحولیات کی حفاظت کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی کے مفادات کا بھی خیال رکھیں۔ٹائیگر ریزرو سے گزر رہے راستے پر رات نو بجے سے شام چھ بجے کے درمیان تک ٹریفک پابندی لگائی گئی ہے۔ ریزرو کے ارد گرد پابندی کا مقصد جنگلی جانوروں کو ہونے والی پریشانیوں کو کم کرنا ہے۔کیرل کے وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ راہل نے پابندی کے خلاف 25 ستمبر سے غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے نوجوان مردوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔سابق کانگریس صدر نے کہا کہ میں این ایچ-766 پر لگے نو گھنٹے کے ٹریفک پابندی کے خلاف 25 ستمبر سے غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے نوجوان مردوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔اس سے کیرالہ اور کرناٹک کے لاکھوں لوگ بہت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں مرکز اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ماحول کی حفاظت کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے مقامی کمیونٹی کے مفادات کا بھی خیال رکھیں۔کیرل کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے باندی پور نیشنل پارک سے ہو کر گزرنے والے راستے پر ’ایلویٹیڈ‘ ہائی وے بنائے جانے کی حمایت کی تھی۔یہ شاہراہ کیرالہ کے وایناڈ کو کرناٹک کے میسور سے جوڑتا ہے۔ایلویٹیڈ ہائی وے کو عام سطح سے تھوڑا اونچائی پر بنایا جاتا ہے۔اس پابندی سے وایناڈ۔کوجھکوڈ اور ملپورم ضلع متاثر ہو رہے ہیں۔